ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی لیڈر اور کانپور کی میئر پرمیلا پانڈے کے خلاف ووٹ کی رزادی افشاں کرنے کا مقدمہ درج

بی جے پی لیڈر اور کانپور کی میئر پرمیلا پانڈے کے خلاف ووٹ کی رزادی افشاں کرنے کا مقدمہ درج

Sun, 20 Feb 2022 22:07:14    S.O. News Service

کانپور،20؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اتوار کو جاری ووٹنگ کے دوران کانپور کی میئر اور بی جے پی لیڈر پرمیلا پانڈے پر ووٹنگ کی رازداری افشاں کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے ان کے خلاف انتخابی ضوابط کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پانڈے کانپور کے ہڈسن اسکول واقع پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کرنے پہنچی تھیں۔ اس دوان ای وی ایم کا بٹن دباتے ہوئے میئر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں وہ جس نشان پر ووٹ کررہی ہیں وہ صاف عیاں ہے۔اس پر کانپور ضلع الیکشن افسر نہا شرما نے کہا کہ پانڈے کے ذریعہ پولنگ سنٹر پر ووٹنگ کی رازداری کو افشاں کرنے کی اطلاع ملی ہے۔

انہوں نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے انتخابی ضوابط کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔شرما نے ووٹروں سے انتخابی ضوابط پر عمل کرتے ہوئے ووٹنگ کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ووٹنگ کرتے ہوئے ای وی ایم کی فوٹو کھینچنا انتخابی ضوابط کے خلاف۔

اس ضمن میں میئر پانڈے نے بتایا کہ انہیں اس بات کی جانکاری نہیں تھی کہ پولنگ بوتھ کے اندر موبائل لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی جانکاری حاصل کریں گی کہ ووٹ ڈالتے وقت ان کی فوٹو کس نے کھینچ کر وائرل کی ہے۔


Share: